اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار ہاآرٹص نےاس حکومت کے سیکیورٹی حکام کے حوالے سے لکھا ہےکہ باوجودیکہ جبھۃ النصرۃ سے موسوم دہشت گرد گروہ مقبوضہ جولان کے اطراف کے علاقوں میں سرگرم ہيں تاہم یہ گروہ حکومت اسرائیل اور اس کی فوج کے لئے خطرہ نہيں بن سکتا۔ صہیونی حکومت کے ایک سکورٹی عہدیدار نے بھی شام کی فری سیرین آرمی کی سرگرمیوں پر اطمئنان کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ یہ گروہ اسرائیل کی نسبت نہ صرف مثبت نظریہ رکھتاہے بلکہ اسرائیل کے خلاف شام میں دیگر دہشت گرد گروہوں کے اقدامات کی بھی روک تھام کریگا۔ ایسے میں جبکہ شام اور عراق میں فعال دہشت گردگروہوں نےعالمی برادری کی تشویش بڑھادی ہے، صہیونی حکومت ان گروہوں کو نہ صرف خطرناک سمجھتی ہے بلکہ ان زخمیوں کو جو شام کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہوتے ہيں ان کا علاج بھی کرتی ہے۔ اور اب تک اس نے جولان کے مقبوضہ علاقوں میں موبائل اسپتال قائم کرکے ان میں 700 سے زائد زخمی دہشت گردوں کا علاج کیا ہے تاکہ وہ صحت یاب ہوکر دوبارہ شام میں فوج کے خلاف لڑ سکیں۔
.......
/169